QR CodeQR Code

10 سالہ ترقیاتی پلان قبائل کی تقدیر بدل دیگا، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

23 Feb 2019 21:51

وزیراعلٰی سیکرٹریٹ پشاور میں قبائلی اضلاع سے متعلق اجلاس میں محمود خان نے کہا کہ وفاق کی طرف سے ملنے والے وسائل نئے اضلاع کے عوام پر ہی خرچ کئے جائیں گے، نئے اضلاع کیلئے ترقی کا بہترین ماڈل لائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ 10 سالہ ترقیاتی پلان قبائل کی تقدیر بدل دے گا، جنوبی وزیرستان کے دوبارہ دورے کے موقع پر تھری جی اور فوری جی سروس سمیت دیگر اہم اعلانات کروں گا۔ وزیراعلٰی سیکرٹریٹ پشاور میں قبائلی اضلاع سے متعلق اجلاس میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ بہت جلد دوبارہ وزیرستان کے دورے میں تھری جی اور فور جی نیٹ سمیت اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ایڈوائزری کمیٹی سے ملاقات کی جائے گی، ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کا پلان وضع کردیا گیا ہے جو معاشی ترقی، روزگار، تعمیرنو، آبادکاری سمیت مشکلات کا دیرپا حل دے گا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرف سے ملنے والے وسائل نئے اضلاع کے عوام پر ہی خرچ کئے جائیں گے، نئے اضلاع کیلئے ترقی کا بہترین ماڈل لائیں گے، 10 سالہ ترقیاتی پلان قبائل کی تقدیر بدل دے گا۔


خبر کا کوڈ: 779714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779714/10-سالہ-ترقیاتی-پلان-قبائل-کی-تقدیر-بدل-دیگا-وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org