QR CodeQR Code

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

24 Feb 2019 14:13

ذرائع کے مطابق (ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ سنائے گا، فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا جبکہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 779806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779806/العزیزیہ-ریفرنس-نواز-شریف-کی-درخواست-ضمانت-پر-فیصلہ-کل-سنایا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org