QR CodeQR Code

ڈیرہ مراد جمالی، بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی

24 Feb 2019 18:33

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور اس کے لئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔ واقعے کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ مراد جمالی مزدور چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک پر اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور اس کے لئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔ واقعے کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 779840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779840/ڈیرہ-مراد-جمالی-بم-دھماکے-سے-ایک-شخص-جاں-بحق-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org