QR CodeQR Code

جنگ مسلط کی گئی تو ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائینگے، ایئر چیف

24 Feb 2019 19:27

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی، تو ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ تفصیلات ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی، تو ہم ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 779847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779847/جنگ-مسلط-کی-گئی-ملکی-فضائی-سرحدوں-حفاظت-یقینی-بنائینگے-ایئر-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org