QR CodeQR Code

وزیراعظم کی افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

25 Feb 2019 17:02

ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کر دی ہے، ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔ بینک اکاؤنٹس سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کر دی ہے، ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔ بینک اکاؤنٹس سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔ واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم افغانستان اور بنگلہ دیشی شہریوں کے بچوں کو پاکستانی شہریت دینے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم حکومت کے اتحادیوں سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 780024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780024/وزیراعظم-کی-افغان-مہاجرین-کے-بینک-اکاؤنٹس-کھولنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org