QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جماعت اسلامی کشمیر

26 Feb 2019 10:03

جماعت اسلامی کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی ریاست کی متواتر حکومتوں نے جماعت اسلامی کو نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے بیان میں کہا گیا کہ وادی کشمیر کے چپے چپے سے جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے بیان میں نے کہا گیا کہ تنظیم کے امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سمیت مرکزی و ضلعی قیادت اور دیگر کارکنان کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت مختلف تھانوں میں پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی ریاست کی متواتر حکومتوں نے جماعت اسلامی کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے سیاسی اغراض اور مفادات کو حاصل کرنے کی خاطر جماعت سے وابستہ افراد کے خلاف ظلم و جبر کی داستانیں رقم کیں۔


خبر کا کوڈ: 780116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780116/جماعت-اسلامی-کے-خلاف-بڑے-پیمانے-پر-کریک-ڈاؤن-کا-سلسلہ-شروع-کیا-گیا-ہے-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org