QR CodeQR Code

بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

26 Feb 2019 14:02

مذمتی قرارداد میں بیان کیا گیا ہے کہ مودی سرکار اپنی الیکشن مہم کیلئے پاکستان کیخلاف ایڈونچر کرنا چاہتی ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قابل مذمت ہے، عظیم فوج پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے بھارت کی بزدلانہ کارروائی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔ ایم پی اے عبدالعلیم خان کی جانب سے بھارت کی بزدلانہ کارروائی کیخلاف جمع کرائی جانیوالی مذمتی قرارداد میں بیان کیا گیا ہے کہ مودی سرکار اپنی الیکشن مہم کیلئے پاکستان کیخلاف ایڈونچر کرنا چاہتی ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قابل مذمت ہے، عظیم فوج پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کا ایوان مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد کے مطابق بھارتی کارروائیوں پر اُسے دندان شکن جواب ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 780197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780197/بھارتی-جارحیت-کیخلاف-پنجاب-اسمبلی-میں-مذمتی-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org