0
Tuesday 26 Feb 2019 14:02

بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے بھارت کی بزدلانہ کارروائی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔ ایم پی اے عبدالعلیم خان کی جانب سے بھارت کی بزدلانہ کارروائی کیخلاف جمع کرائی جانیوالی مذمتی قرارداد میں بیان کیا گیا ہے کہ مودی سرکار اپنی الیکشن مہم کیلئے پاکستان کیخلاف ایڈونچر کرنا چاہتی ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قابل مذمت ہے، عظیم فوج پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کا ایوان مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد کے مطابق بھارتی کارروائیوں پر اُسے دندان شکن جواب ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 780197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش