QR CodeQR Code

علامہ عابد حسینی کیجانب سے انڈیا کی جنگی جارحیت کی مذمت جبکہ پاکستانی ہوابازوں کو انکی بہادری پر خراج تحسین

تحریک کیجانب سے کرم کیلئے ٹل میں عدالت کے قیام کی خبروں پر افسوس کا اظہار

27 Feb 2019 20:40

تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ کرم کو KP کا حصہ بنانے کے بعد ٹل میں عدالت کے قیام کی صورت میں جو پہلا تحفہ ملا ہے۔ وہ اہلیان کرم کے ساتھ زیادتی ہے،جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اور یقین دلاتے ہیں کہ اہلیان کرم کسی صورت میں بھی اپنے مقدمات ٹل جاکر نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں یہ طریقہ رہا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں سیشن کورٹ ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی کے سرپرست اعلٰی سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، صدر تحریک حسینی مولانا یوسف حسین جعفری اور دیگر رہنماؤں نے کل بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں دراندازی اور جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس انتہا پسند ملک کے مذموم ارادوں کا ابتداء ہی سے سب کو علم ہے، جس نے ایک آن کیلئے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور ہر لمحے اسکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی کیں، اس سے خیر کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اسکواڈرن لیڈر حسن کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان کے عظیم فوجی اعزاز سے نوازا جائے۔ جس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔ 

تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ کرم کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے کے بعد ٹل میں عدالت کے قیام کی صورت میں جو پہلا تحفہ ملا ہے۔ وہ اہلیان کرم کے ساتھ زیادتی ہے۔ جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اہلیان کرم کسی صورت میں بھی اپنے مقدمات ٹل جاکر نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں یہ طریقہ رہا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں سیشن کورٹ ہوتا ہے اور تمام تحصیلوں کے کیسز ضلعی ہیڈ کوارٹر میں موجود عدالت میں نمٹائے جاتے ہیں۔ چنانچہ یہ ایک ضلع کے مقدمات کیلئے دوسرے ضلع میں جاکر پاکستان کے دستور کے ساتھ بھی سازگار نہیں اور نہ ہی ہماری قبائلی روایات اس بات کی اجازت دیتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 780418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780418/علامہ-عابد-حسینی-کیجانب-سے-انڈیا-کی-جنگی-جارحیت-مذمت-جبکہ-پاکستانی-ہوابازوں-کو-انکی-بہادری-پر-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org