QR CodeQR Code

پاک فضائیہ نے جس طرح بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے وہ قابل تعریف ہے، علی حسین

27 Feb 2019 19:17

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو زندہ گرفتار کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، اب پاکستان کا کیس عالمی سطح پر مضبوط پوزیشن میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے آج جس طرح بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے، وہ قابل تعریف ہے، ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت قابل اور اہل لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ اپنے بیان میں علی حسین نقوی نے بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے، پاکستان کی تحمل مزاجی کو بزدلی نہ سمجھا جائے، پاک افواج نے ہر موقع پر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی اور اب بھی پاک افواج دشمن کو دھول چٹانے کیلئے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو زندہ گرفتار کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، اب پاکستان کا کیس عالمی سطح پر مضبوط پوزیشن میں ہے۔ علی حسین نقوی نے پاکستانی اور بیرون ملک پاکستانیوں سے ملک خداداد کی حفاظت اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی بھی اپیل کی۔


خبر کا کوڈ: 780427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780427/پاک-فضائیہ-نے-جس-طرح-بھارتی-طیاروں-کو-مار-گرایا-ہے-وہ-قابل-تعریف-علی-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org