0
Wednesday 27 Feb 2019 19:17

پاک فضائیہ نے جس طرح بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے وہ قابل تعریف ہے، علی حسین

پاک فضائیہ نے جس طرح بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے وہ قابل تعریف ہے، علی حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے آج جس طرح بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے، وہ قابل تعریف ہے، ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت قابل اور اہل لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ اپنے بیان میں علی حسین نقوی نے بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے، پاکستان کی تحمل مزاجی کو بزدلی نہ سمجھا جائے، پاک افواج نے ہر موقع پر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی اور اب بھی پاک افواج دشمن کو دھول چٹانے کیلئے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو زندہ گرفتار کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، اب پاکستان کا کیس عالمی سطح پر مضبوط پوزیشن میں ہے۔ علی حسین نقوی نے پاکستانی اور بیرون ملک پاکستانیوں سے ملک خداداد کی حفاظت اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی بھی اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 780427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش