QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کیخلاف نیب انکوائری کا معاملہ

28 Feb 2019 20:10

نیب کے افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے پے آرڈرز کے ذریعے کرپشن کی، کرپشن کے پانچ کروڑ روپے پے آرڈرز کے ذریعے ایم پی اے ساجد جوکھیو کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے گئے، ملزم ساجد جوکھیو اور دیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی ساجد جوکھیو کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ، نیب نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کی 128 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں پیش رفت سے عدالت کا آگاہ کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں نیب کے افسر نے آگاہ کیا کہ ملزم نے پے آرڈرز کے ذریعے کرپشن کی، کرپشن کے پانچ کروڑ روپے پے آرڈرز کے زریعے ایم پی اے ساجد جوکھیو کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے گئے، ملزم ساجد جوکھیو اور دیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کی جائیں۔ ملزم خواجہ شجاعت کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت  نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو ہی ملزم شجاعت کے وکیل کو طلب کرلیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کل تک وکیل عدالت میں پیش نا ہوئے تو درخواست ضمانت خارج کردیں گے۔


خبر کا کوڈ: 780596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780596/پیپلز-پارٹی-کے-رکن-سندھ-اسمبلی-ساجد-جوکھیو-کیخلاف-نیب-انکوائری-کا-معاملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org