اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن کی معلومات پر امریکہ کی طرف سے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
2 Mar 2019 07:32
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حمزہ بن لادن کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مارچ 2018ء میں ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے سعودی شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ ملک کے بادشاہ کے خلاف لڑائی کی تیاری کریں۔
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن، القاعدہ کے سربراہ کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس سے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں موجود ہیں۔ حالیہ برسوں میں حمزہ کی طرف سے کئی آڈیو اور ویڈیو پیغامات جاری کیے گئے ہیں جن میں اس نے القاعدہ کے جنگجوؤں سے امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں پر اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے حملہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 780818