QR CodeQR Code

چارسدہ میں ٹریفک حادثہ، کوہاٹ میں کمرے کی چھت گرگئی، ایک جاں بحق 7 زخمی

2 Mar 2019 13:07

ذرائع کے مطابق واقعہ بلی ٹنگ کے نواحی علاقہ بھوراگڑی میں داؤد نامی شخص کے ساتھ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت گھر کے 6 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی تحصیل تنگی میں موٹرسائیکل اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تنگی کے علاقہ کینور میں پیش آیا، جس کے بعد نعش و زخمی کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخمی کو نازک حالت کے باعث فوری طور ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔ نمائندہ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی 20 روز قبل شادی ہوئی تھی اور یہی اس واقعے کا المناک پہلو ہے۔ دوسری جانب کوہاٹ میں حالیہ بارشوں کے باعث ایک کمرے کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ بلی ٹنگ کے نواحی علاقہ بھوراگڑی میں داؤد نامی شخص کے ساتھ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت گھر کے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر فوری طبی امداد کیلئے کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا۔


خبر کا کوڈ: 780895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780895/چارسدہ-میں-ٹریفک-حادثہ-کوہاٹ-کمرے-کی-چھت-گرگئی-ایک-جاں-بحق-7-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org