0
Saturday 2 Mar 2019 13:07

چارسدہ میں ٹریفک حادثہ، کوہاٹ میں کمرے کی چھت گرگئی، ایک جاں بحق 7 زخمی

چارسدہ میں ٹریفک حادثہ، کوہاٹ میں کمرے کی چھت گرگئی، ایک جاں بحق 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی تحصیل تنگی میں موٹرسائیکل اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تنگی کے علاقہ کینور میں پیش آیا، جس کے بعد نعش و زخمی کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخمی کو نازک حالت کے باعث فوری طور ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔ نمائندہ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی 20 روز قبل شادی ہوئی تھی اور یہی اس واقعے کا المناک پہلو ہے۔ دوسری جانب کوہاٹ میں حالیہ بارشوں کے باعث ایک کمرے کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ بلی ٹنگ کے نواحی علاقہ بھوراگڑی میں داؤد نامی شخص کے ساتھ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت گھر کے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر فوری طبی امداد کیلئے کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 780895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش