QR CodeQR Code

یو ای ٹی لاہور، طالبات کے جینز پینٹ اور بغیر بازو شرٹس پہننے پر پابندی

2 Mar 2019 16:08

طالبات کو دوپٹہ اور سکارف لازمی پہننے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نئے ڈریس کوڈ کے مطابق یونیورسٹی میں طالبات پر سلیو لیس شرٹ (بغیر بازو قمیض) پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات پر کیپری پینٹس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ نے طلبہ و طالبات کیلئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ میں طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ طالبات کو دوپٹہ اور سکارف لازمی پہننے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نئے ڈریس کوڈ کے مطابق یونیورسٹی میں طالبات پر سلیو لیس شرٹ (بغیر بازو قمیض) پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات پر کیپری پینٹس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔ یونیورسٹی کے لڑکے بھی جینز پہننے کے مجاز نہیں ہوں گے، لڑکوں کو صرف ڈریس پینٹ شرٹ اور کوٹ پہننے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز طلبا صرف شلوار قمیض پہن کر آ سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میں طلبہ و طالبات کو ڈریس کوڈ کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 780955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780955/یو-ٹی-لاہور-طالبات-کے-جینز-پینٹ-اور-بغیر-بازو-شرٹس-پہننے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org