QR CodeQR Code

امریکہ نے پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی تحقیقات شروع کردیں

3 Mar 2019 19:20

پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کے مطابق اگر پاکستان نے بھارت کیخلاف کارروائی میں ایف 16 طیارے استعمال کیے ہیں تو یہ ان طیاروں کی فروخت کے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔ بھارت کی جانب سے بھرپور پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے کارروائی میں ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا تاہم پاکستان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف فضائی کارروائی کے دوران ایف 16 طیاروں کے استعمال کے الزام کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کے مطابق اگر پاکستان نے بھارت کیخلاف کارروائی میں ایف 16 طیارے استعمال کیے ہیں تو یہ ان طیاروں کی فروخت کے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔ بھارت کی جانب سے بھرپور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے کارروائی میں ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا، تاہم پاکستان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

پاکستان کا موقف ہے کہ اس نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے ان بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں  امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کیخلاف کارروائی کے دوران ایف 16 طیارے کے استعمال کے حوالے سے مزید شواہد کی ضرورت ہے۔ امریکہ جب عسکری سازوسامان فروخت کرتا ہے تو اس سلسلے میں کیے جانے والے معاہدوں میں کچھ پابندیاں بھی لاگو کی جاتی ہیں کہ اس ساز و سامان کو کس طرح اور کن حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 781153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781153/امریکہ-نے-پاکستان-کی-جانب-سے-ایف-16-طیاروں-کے-استعمال-تحقیقات-شروع-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org