QR CodeQR Code

پشاور، کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 نمکو فیکٹریاں سیل

7 Mar 2019 11:54

فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے گلبہار پھندو روڈ پر کارروائی کی، جس میں نان فوڈ گریڈڈ کلرز کی خرید و فروخت پر ایک کیمیکل شاپ سیل کی گئی، کارروائی کے دوران غیر معیاری اور باسی گوشت کی فروخت پر ایک قصائی کی دکان سیل اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ایک بیکری کو بھی سیل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر 3 نمکو فیکٹریاں، کیمیکل شاپ اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ایک بیکری سیل کردی۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار پھندو روڈ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران غیر معیاری تیل اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر 3 نمکو فیکٹریاں سیل کی گئیں۔ نان فوڈ گریڈڈ کلرز کی خرید و فروخت پر ایک کیمیکل شاپ بھی سیل کی گئی۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری اور باسی گوشت کی فروخت پر ایک قصائی کی دکان سیل اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ایک بیکری کو بھی سیل کیا گیا۔ کارروائی میں گرفتار 3 ملزمان کو پھندو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 781867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/781867/پشاور-کے-پی-فوڈ-اتھارٹی-کی-کارروائی-3-نمکو-فیکٹریاں-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org