QR CodeQR Code

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جائیدادوں کی پڑتال کیلئے فوکل پرسنز مقرر

9 Mar 2019 09:07

پنجاب حکومت نے لاہور اور شیخوپورہ ضلع کی مختلف شہروں میں قائم فلاح انسانیت فاونڈیشن اور جماعت الدعوۃ کے تمام اداروں کا مکمل چارج سنبھال لیا ہے اور دونوں تنظیموں کے اداروں پر مختلف افسران کو بطور ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں، پنجاب حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جائیدادوں کی جانچ پڑتال کیلئے لاہور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور اور شیخوپورہ ضلع کی مختلف شہروں میں قائم فلاح انسانیت فاونڈیشن اور جماعت الدعوۃ کے تمام اداروں کا مکمل چارج سنبھال لیا ہے اور دونوں تنظیموں کے اداروں پر مختلف افسران کو بطور ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دیا گیا۔ تعینات کئے جانیوالے ایڈمنسٹریٹرز کو اداروں کے مالی اخراجات کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ قبضے میں لئے گئے اداروں سے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطور چیف ایڈمنسٹریٹز اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی دی گئی ہیں۔ فوکل پرسنز اور ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ افسران کو اداروں سے متعلق مکمل تفصیلات اکھٹی کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 782184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782184/جماعت-الدعوۃ-اور-فلاح-انسانیت-فاونڈیشن-کی-جائیدادوں-پڑتال-کیلئے-فوکل-پرسنز-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org