QR CodeQR Code

شہداء کا اثاثہ ان کا راستہ و نظریہ ہوتا ہے، قاسم شمسی

9 Mar 2019 13:51

شہید کے باوفا ساتھی تقی حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امامیہ سکائوٹس کے چاک و چوبند دستے نے امامیہ چیف اسکائوٹ کی سربراہی میں سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے بھائی نقی حیدر بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی صدر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی  چوبیسویں برسی کی مرکزی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ شہید کے  باوفا ساتھی تقی حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امامیہ سکائوٹس کے چاک و چوبند دستے  نے امامیہ چیف اسکائوٹ کی سربراہی میں سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے بھائی  نقی حیدر بھی موجود تھے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہداء کا اثاثہ ان کا راستہ و نظریہ ہوتا ہے اور ان کی شہادت کے بعد ان کے افکار کو زندہ رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔علامہ اسد عباس نقوی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے، شہداء نے اپنی جان دیکر اپنا فرض ادا کر دیا، اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ ان کے لہو سے روشنی لیکر اپنی زندگیوں کا تعین کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت قوم ہیں جس کے دامن میں سیکڑوں شہداء ہیں اور ہم انہی شہداء کی قربانیوں کے نتیجے  میں  ہی آگے بڑھتے رہیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 782262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782262/شہداء-کا-اثاثہ-ان-راستہ-نظریہ-ہوتا-ہے-قاسم-شمسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org