QR CodeQR Code

حکومت سندھ کی گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصولی

9 Mar 2019 21:05

ایس آر بی کے مطابق ڈیجیٹل اشتہاروں سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے جبکہ جولائی سے دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی۔ بورڈ نے بتایا کہ ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ریونیو بورڈ فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے ٹیکس وصول کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ نے تینوں ویب سائٹس سے بھاری سیلز ٹیکس وصول کیا ہے۔ حکومت سندھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، یوٹیوب اور دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے ٹیکس وصول کرلیا۔ سندھ ریونیو بورڈ نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھاری سیلز ٹیکس کی وصولی کی ہے۔ ایس آر بی کے مطابق ڈیجیٹل اشتہاروں سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے جبکہ جولائی سے دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی۔ بورڈ نے بتایا کہ ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 782336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782336/حکومت-سندھ-کی-گوگل-یوٹیوب-اور-فیس-بک-سے-بھی-ٹیکس-وصولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org