QR CodeQR Code

مردان، قاتل کو گرفتار کرنیکی کوشش میں نوجوان ٹریفک آفیسر قتل

10 Mar 2019 12:14

مردان صوابی روڈ پر سکندری سٹاپ کے قریب 18 سالہ نوجوان پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہورہا تھا کہ اس دوران موقع پر موجود ٹریفک ٹکٹنگ آفیسر نے اُسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اس پر بھی فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مردان کے علاقہ سکندری سٹاپ کے قریب مسلح شخص نے سابقہ دشمنی کی بناء پر اپنے مخالف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم نے گرفتاری کی کوشش کرنے والے ٹریفک آفیسر پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان صوابی روڈ پر سکندری سٹاپ کے قریب 18 سالہ نوجوان مدثر ساکن کاٹلنگ پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہورہا تھا کہ اس دوران موقع پر موجود ٹریفک ٹکٹنگ آفیسر عطاءاللہ نے اُسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اُس پر بھی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عطاء اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس اور پھر تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 782409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782409/مردان-قاتل-کو-گرفتار-کرنیکی-کوشش-میں-نوجوان-ٹریفک-آفیسر-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org