QR CodeQR Code

ڈیم بناؤ مہم کی رفتار بڑھانا ناگزیر ہے

پاکستان کی بقاء ڈیموں کی تعمیر سے جڑی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

11 Mar 2019 18:48

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی دھمکی ناقابل برداشت ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے ضامن اقوم متحدہ اور ورلڈ بنک بھارتی دھمکی کا نوٹس لیں، الیکشن میں اپنی عوام کو متاثر کرنے کیلئے انتہا پسند بی جے پی علاقائی امن و سلامتی کو داو پر لگانے کو تل چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور ترقی ڈیموں کی فوری تعمیر سے جڑی ہے۔ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی دھمکی ناقابل برداشت ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے ضامن اقوم متحدہ اور ورلڈ بنک بھارتی دھمکی کا نوٹس لیں، الیکشن میں اپنی عوام کو متاثر کرنے کے لئے انتہا پسند بی جے پی علاقائی امن و سلامتی کو داو پر لگانے کو تل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے کی بات کر رہا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد ہندوستان سندھ طاس معاہدے کے برخلاف اقدامات کر سکتا ہے، جو کہ ایک نئی کشیدگی کو جنم دے گا۔

ہندوستان اسرائیل اور امریکہ سمیت افغانستان کی بھارت نواز حکومت خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ ہندوستان ایک طرف افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے پانیوں پر ڈیم بنا رہا ہے اور دوسری طرف سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کر رہا ہے۔ ہمارے ناعاقبت اندیشی حکمرانوں نے گذشتہ سیاسی ادوار میں نہایت غفلت کا مظاہرہ کیا، جس کا خمیازہ اب ہم بھگت رہے ہیں۔ ڈیم بناؤ مہم کی رفتار کو بڑھانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ عوام بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لے، تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں سکیں۔


خبر کا کوڈ: 782677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782677/پاکستان-کی-بقاء-ڈیموں-تعمیر-سے-جڑی-ہے-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org