0
Monday 11 Mar 2019 18:48
ڈیم بناؤ مہم کی رفتار بڑھانا ناگزیر ہے

پاکستان کی بقاء ڈیموں کی تعمیر سے جڑی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

پاکستان کی بقاء ڈیموں کی تعمیر سے جڑی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور ترقی ڈیموں کی فوری تعمیر سے جڑی ہے۔ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی دھمکی ناقابل برداشت ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے ضامن اقوم متحدہ اور ورلڈ بنک بھارتی دھمکی کا نوٹس لیں، الیکشن میں اپنی عوام کو متاثر کرنے کے لئے انتہا پسند بی جے پی علاقائی امن و سلامتی کو داو پر لگانے کو تل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے کی بات کر رہا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد ہندوستان سندھ طاس معاہدے کے برخلاف اقدامات کر سکتا ہے، جو کہ ایک نئی کشیدگی کو جنم دے گا۔

ہندوستان اسرائیل اور امریکہ سمیت افغانستان کی بھارت نواز حکومت خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ ہندوستان ایک طرف افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے پانیوں پر ڈیم بنا رہا ہے اور دوسری طرف سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کر رہا ہے۔ ہمارے ناعاقبت اندیشی حکمرانوں نے گذشتہ سیاسی ادوار میں نہایت غفلت کا مظاہرہ کیا، جس کا خمیازہ اب ہم بھگت رہے ہیں۔ ڈیم بناؤ مہم کی رفتار کو بڑھانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ عوام بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لے، تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں سکیں۔
خبر کا کوڈ : 782677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش