QR CodeQR Code

سوات،دہشت گردی سے متاثرہ اس علاقے میں کافی عرصہ بعد سیاحت کے فروغ کی دوبارہ کوششیں

12 Jun 2011 14:55

اسلام ٹائمز: دہشت گردی سے متاثرہ سوات میں ایک بار پھر سیاحت کے فروغ کی کوششیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ڈاکٹر فخر عالم نے وادی سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک ماہ تک جاری رہنے والی سیاحتی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہے جن کا باقاعدہ آغاز 18 جون سے ہو گا


سیدو شریف:اسلام ٹائمز۔ سوات کے کمشنر فخر عالم نے کہا ہے کہ سوات کے علاقے میں سیر و سیاحت کی سرگرمیاں مقامی سول انتظامیہ اور مسلح افواج کے تعاون سے منعقد کی جائیں گی اور اس کا مقصد اندرون اور بیرون ملک سے سیاحوں کو وادی کی طرف راغب کرانا ہے۔ وادی کے سیاحتی مرکز سیدو شریف میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کمشنر فخر عالم نے کہا کہ سیاحت اس علاقے کی معیشت کے لیے ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن گذشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردوں کی پرتشدد کاروائیوں کے باعث سیاحت کے شعبے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ اب ایک بار پھر اس علاقے میں امن کی بحالی کے بعد وادی کی رونقوں کی دوبارہ بحالی کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فخر عالم نے مزید کہا کہ سیاحت کی بحالی کی کوششوں پر تین کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور اس دوران ملک بھر سے فنکاروں اور گلوکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 78311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78311/سوات-دہشت-گردی-سے-متاثرہ-اس-علاقے-میں-کافی-عرصہ-بعد-سیاحت-کے-فروغ-کی-دوبارہ-کوششیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org