QR CodeQR Code

پشاور کے سرکاری اسکولز میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی

13 Mar 2019 22:23

اساتذہ اسمبلی کے آغاز سے قبل اپنے موبائل فونز متعلقہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کے پاس جمع کروائیں گے، جبکہ طلباء اپنے موبائل فونز بند کرکے متعلقہ ٹیچرز کے پاس جمع کروائیں گے اور گھر جاتے ہوئے موبائل فونز لے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے پشاور کے اسکولز میں اساتذہ اور طلباء پر درس و تدریس کے اوقات میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔ ضلعی ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کے اسکولز میں درس و تدریس کے دوران اساتذہ اور طلباء کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق اساتذہ اسمبلی کے آغاز سے قبل اپنے موبائل فونز متعلقہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کے پاس جمع کروائیں گے۔ طلباء اپنے موبائل فونز بند کرکے متعلقہ ٹیچرز کے پاس جمع کروائیں گے اور گھر جاتے ہوئے موبائل فونز لے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 783177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783177/پشاور-کے-سرکاری-اسکولز-میں-موبائل-فونز-استعمال-کرنے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org