خاشقجی کے قتل، انٹرپول نے 20 ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کر دیئے
15 Mar 2019 09:17
خبررساں ادارے اےا یف پی کے مطابق ترکی کی وزارت انصاف نے بتایا کہ ترک انتظامیہ نے 15 نومبر کو 18 اور 21 دسمبر 2018ء کو 2 افراد کے خلاف ریڈ نوٹسز کی درخواست کی تھی، انٹرپول نے یکم مارچ کو ریڈ نوٹس جاری کیے۔
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرپول نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں 20 ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کردیئے۔ خبررساں ادارے اےا یف پی کے مطابق ترکی کی وزارت انصاف نے بتایا کہ ترک انتظامیہ نے 15 نومبر کو 18 اور 21 دسمبر 2018ء کو 2 افراد کے خلاف ریڈ نوٹسز کی درخواست کی تھی۔ وزارت نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ انٹرپول نے یکم مارچ کو ریڈ نوٹس جاری کیے۔ علاوہ ازیں ترک انتظامیہ کی جانب سے ریڈ نوٹس یا ملزمان سے متعلق مزید تفصیلات پیش نہیں کی گئی۔ اس سے قبل ترکی نے دعویٰ کیا تھا کہ 15 سعودی افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے صحافی جمال خاشقجی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا تاہم ان کی باقیات تاحال لاپتہ ہیں۔
خبر کا کوڈ: 783386