QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے سیکرٹریز نے صحافیوں کو معلومات تک رسائی کے دروازے بند کردیئے

16 Mar 2019 18:02

جی بی میں صحافیوں کی جانب سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش پر یہ موقف اختیار کرکے ٹال دیتے ہیں کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے معلومات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سیکرٹریز نے گلگت بلتستان کے عام و خاص، بالخصوص صحافی برادری کو معلومات تک رسائی کے تمام دروازے بند کردیئے۔ اس عمل سے گلگت بلتستان کے عوامی نوعیت کے اہم معاملات سے بےخبر ہوکر رہ گئے۔ جمہوری دور حکومت میں قانون کے مطابق سرکاری معاملات بالخصوص عوامی نوعیت کے امور تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے لیکن جی بی کے بیشتر سیکرٹریز نے عوام کو معلومات تک رسائی سے محروم رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے بھی سیکرٹریز کے ساتھ رابطے اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش پر یہ موقف اختیار کرکے ٹال دیتے ہیں کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے معلومات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 783674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783674/گلگت-بلتستان-کے-سیکرٹریز-نے-صحافیوں-کو-معلومات-تک-رسائی-دروازے-بند-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org