QR CodeQR Code

حکومت اپنا اصلاحاتی ایجنڈا بھول کر سیاست کو تجارت میں بدل چکی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

18 Mar 2019 10:24

فیصل آباد میں انجمن طلبا اسلام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبا یونینز بحال کی جائیں، طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ہونا چاہئے، امیر اور غریب طلبا کو یکساں نصاب پڑھایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں سو گنا سے بھی زیادہ اضافے نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اپنے مفاد میں حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان اکٹھے ہو گئے مگر عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں، عمران خان ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ختم کروائیں۔ انکا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے۔ فیصل آباد میں انجمن طلبا اسلام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبا یونینز بحال کی جائیں، طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ہونا چاہئے، امیر اور غریب طلبا کو یکساں تعلیمی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اپنا اصلاحاتی ایجنڈا بھول چکی ہے، سیاست کو خدمت کے بجائے تجارت بنا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 783853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/783853/حکومت-اپنا-اصلاحاتی-ایجنڈا-بھول-کر-سیاست-کو-تجارت-میں-بدل-چکی-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org