QR CodeQR Code

بلوچستان، وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا

19 Mar 2019 11:27

بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق بائیکاٹ لورالائی بار کے رکن صادق علی زئی کے خلاف لورالائی میں پولیس کی جانب سے بلاجواز مقدمہ درج کئے جانے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان بار کونسل کی کال پر بائیکاٹ کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق بائیکاٹ لورالائی بار کے رکن صادق علی زئی کے خلاف لورالائی میں پولیس کی جانب سے بلاجواز مقدمہ درج کئے جانے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وکلاء کے بائیکاٹ کےباعث سائلین کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 784100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784100/بلوچستان-وکلاء-نے-عدالتوں-کا-بائیکاٹ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org