0
Tuesday 19 Mar 2019 11:27

بلوچستان، وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا

بلوچستان، وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان بار کونسل کی کال پر بائیکاٹ کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق بائیکاٹ لورالائی بار کے رکن صادق علی زئی کے خلاف لورالائی میں پولیس کی جانب سے بلاجواز مقدمہ درج کئے جانے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وکلاء کے بائیکاٹ کےباعث سائلین کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 784100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش