QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

19 Mar 2019 12:28

بارش کیوجہ سے پشاور میں نکاسی آب کا صحیح انتظام نہ ہونے کیوجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہے، گاڑیوں اور لوگوں کو آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارش سے گندم کی فصل اور پہاڑوں پر درختوں کو تقویت ملی گی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں رات سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب بارش کی وجہ سے پشاور میں نکاسی آب کا صحیح انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہے، گاڑیوں اور لوگوں کو آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارش سے گندم کی فصل اور پہاڑوں پر درختوں کو تقویت ملی گی۔


خبر کا کوڈ: 784121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784121/خیبر-پختونخوا-میں-بارش-کا-نیا-سلسلہ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org