0
Tuesday 19 Mar 2019 12:28

خیبر پختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

خیبر پختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں رات سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب بارش کی وجہ سے پشاور میں نکاسی آب کا صحیح انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہے، گاڑیوں اور لوگوں کو آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارش سے گندم کی فصل اور پہاڑوں پر درختوں کو تقویت ملی گی۔
خبر کا کوڈ : 784121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش