QR CodeQR Code

بازیاب کرائے گئے فوجی اہلکار ایرانی حکام کے حوالے

چاغی، پاکستانی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 4 مغوی ایرانی فوجی بازیاب

21 Mar 2019 01:24

کارروائی دہشتگردوں کے ایرانی مغوی فوجیوں کو لیکر افغانستان سے پاکستان داخل ہونیکی کوشش کی اطلاعات پر کی گئی۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد انکے عارضی ٹھکانے سے چار ایرانی مغوی فوجیوں کو بازیاب کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کیمطابق بازیاب کرائے گئے فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے اموری میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی ایران کے 4 مغوی فوجیوں کو لے کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں بازیاب کرا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے تین چار کلو میٹر دور ضلع چاغی کے علاقے آموری میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ کارروائی دہشت گردوں کے ایرانی مغوی فوجیوں کو لے کر افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی اطلاعات پر کی گئی۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ان کے عارضی ٹھکانے سے چار ایرانی مغوی فوجیوں کو بازیاب کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بازیاب کرائے گئے فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 784371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784371/چاغی-پاکستانی-فورسز-کی-دہشتگردوں-کیخلاف-کارروائی-4-مغوی-ایرانی-فوجی-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org