QR CodeQR Code

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی وزیراعظم ہاوس میں عمران خان سے ملاقات

21 Mar 2019 10:34

فوجی سربراہان سے وزیراعظم کی حالیہ ملاقات یومِ پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے تناظر میں ہوئی، جس میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی شخصیات اور فوجی وفود شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کو پی ایم آفس بلایا گیا۔ اس ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ قابلیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عموماً قومی سلامتی کمیٹی یا نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) میں اکٹھا فوجی سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں جس میں دیگر اراکین بھی شامل ہوتے ہیں۔ لہٰذا یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم تھی کہ اس میں ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر درپیش خطرات کا غیررسمی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کی فوجی سربراہان سے حالیہ ملاقات یومِ پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے تناظر میں ہوئی جس میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی شخصیات اور فوجی وفود شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد ہوں گے جبکہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے فوجی سربراہ اور اومان کے حکومتی حکام بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ میں چین، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، بحرین اور سری لنکا کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 784393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784393/چیئرمین-جوائنٹ-چیفس-ا-ف-اسٹاف-کمیٹی-اور-سروسز-کی-وزیراعظم-ہاوس-میں-عمران-خان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org