0
Thursday 21 Mar 2019 10:34

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی وزیراعظم ہاوس میں عمران خان سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی وزیراعظم ہاوس میں عمران خان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کو پی ایم آفس بلایا گیا۔ اس ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ قابلیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عموماً قومی سلامتی کمیٹی یا نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) میں اکٹھا فوجی سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں جس میں دیگر اراکین بھی شامل ہوتے ہیں۔ لہٰذا یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم تھی کہ اس میں ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر درپیش خطرات کا غیررسمی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کی فوجی سربراہان سے حالیہ ملاقات یومِ پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے تناظر میں ہوئی جس میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی شخصیات اور فوجی وفود شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد ہوں گے جبکہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے فوجی سربراہ اور اومان کے حکومتی حکام بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ میں چین، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، بحرین اور سری لنکا کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 784393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش