QR CodeQR Code

بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر بلاول بھٹو زرداری کا اظہار تعزیت

22 Mar 2019 00:21

ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ چیئرمین پی پی پی اسلام آباد میں بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے گھر گئے اور اہل خانے سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلام آباد میں بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے گھر گئے اور اہل خانے سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ اس سے قبل بلاول بھٹو نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ خبر ان کے لیے ایک بہت افسوس ناک خبر ہے۔ بلاول نے بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کے خاندان کو دعا دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس مشکل وقت میں اللہ انہیں صبر وجمیل عطا کرے اور حالات کا سامنا کرنے کی قوت دے۔
 


خبر کا کوڈ: 784517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784517/بریگیڈئیر-ریٹائرڈ-اسد-منیر-کے-اہل-خانہ-سے-ان-کی-وفات-پر-بلاول-بھٹو-زرداری-کا-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org