QR CodeQR Code

سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج کی تقرری کی سمری وزیراعظم کو ارسال

22 Mar 2019 23:06

گورنر سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق مانہسرہ سے تعلق رکھنے والے وکیل سید ارشاد حسین شاہ کو چیف جج لگانے کی سمری چیئرمین کونسل کو بھیجی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان نے سپریم ایپلٹ کورٹ میں چیف جج کی تقرری کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی، گورنر سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق مانہسرہ سے تعلق رکھنے والے وکیل سید ارشاد حسین شاہ کو چیف جج لگانے کی سمری چیئرمین کونسل (وزیراعظم) کو بھیجی گئی ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم جلد منظوری دینگے، سید ارشاد کا نام نون لیگ کے دور میں بھی گردش کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانا ضروری ہے، لیکن ابھی تک کوئی کمشن نہیں بنایا گیا، جس کی وجہ سے قانونی ماہرین کئی سوالات اٹھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 784679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784679/سپریم-ایپلٹ-کورٹ-گلگت-بلتستان-کے-چیف-جج-کی-تقرری-سمری-وزیراعظم-کو-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org