QR CodeQR Code

کشمیر کا سیاسی حل سب سے بڑا ایشو ہے، اکبر لون

23 Mar 2019 11:10

ایک سوال کے جواب میں این سی لیڈر نے کہا کہ انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت جیسے نعروں کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا اور ایسے نعرے صرف جملے ثابت ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپوارہ اضلاع کی پارلیمانی نشست سے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے بارہمولہ سے کاغذات نامزدگی فارم داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سب سے بڑا مدعا یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہاں مسئلہ کشمیر پر پیشرفت نہیں ہوگی تب تک یہاں باقی باتیں بے کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے پارلیمنٹ میں پہلے بھی مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل پر زور دیا ہے کہ اور آئندہ بھی پارلیمنٹ میں ہم مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی وکالت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت کو ایک بار پھر اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خلش کو ختم کرنا ہے تو مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد اکبر لون نے کہا کہ انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت جیسے نعروں کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا اور ایسے نعرے صرف جملے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں سے ہمارے زخموں پر مرہم نہیں لگے گا۔


خبر کا کوڈ: 784711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784711/کشمیر-کا-سیاسی-حل-سب-سے-بڑا-ایشو-ہے-اکبر-لون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org