QR CodeQR Code

فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں لینے کا فیصلہ

24 Mar 2019 14:27

انتہائی باوثوق ذرائع نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے پنجاب نے وزارت مذہبی امور اور وزارت بلدیات دینے کے حوالے سے قریبی دوستوں سے رائے لی جس پر وزیراعلیٰ کے قریبی حلقوں نے یہ تجویز دی ہے کہ فیاض الحسن چوہان کیلئے وزارت بلدیات مناسب رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی سنی گئی، دوبارہ کابینہ میں لینے کا فیصلہ۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزارت مذہبی امور اور وزارت بلدیات دینے کے حوالے سے قریبی دوستوں سے رائے لی جس پر وزیراعلیٰ کے قریبی حلقوں نے یہ تجویز دی ہے کہ فیاض الحسن چوہان کیلئے وزارت بلدیات مناسب رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اسی وزارت کے حوالے سے آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب جلد یہ تجویز وزیراعظم کو بھجوائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد انہیں باضابطہ طور پر وزارت بلدیات کا قلمدان سونپ دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ قلمدان میاں محمودالرشید کے پاس ہے۔


خبر کا کوڈ: 784925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784925/فیاض-الحسن-چوہان-کو-دوبارہ-کابینہ-میں-لینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org