QR CodeQR Code

عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان

24 Mar 2019 18:35

وزیراعلٰی خیبر پختونخو نے درگئی انڈسٹریل اکنامک زون کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم اور انڈسٹریز پر فوکس کر رہی ہے، روزگار کی فراہمی سے جرائم میں بھی کمی آئیگی، عمران خان کے وژن کیمطابق سرمایہ کاری عوام پر کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے مالاکنڈ میں درگئی انڈسٹریل اکنامک زون کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل زون میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے درگئی کا دورہ کیا اور درگئی انڈسٹریل اکنامک زون کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم اور انڈسٹریز پر فوکس کر رہی ہے، روزگار کی فراہمی سے جرائم میں بھی کمی آئے گی۔ محمود خان کا کہنا ہے کہ رشکئی زون پر بھی جلد کام شروع کر رہے ہیں، عمران خان کے وژن کے مطابق سرمایہ کاری عوام پر کی جائے گی۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن سے بھر پور نظام ملا جس سے معاشی مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 784946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784946/عمران-خان-کے-حوصلے-سے-جلد-معیشت-اپنے-پاؤں-پر-کھڑی-ہوگی-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org