QR CodeQR Code

خورشید شاہ وفاق کو مشورے دینے کیبجائے صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا سوچیں، حلیم عادل شیخ

24 Mar 2019 23:47

اپنے بیان میں تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جھاڑو پھرتی دیکھ کر خورشید شاہ کا جارحانہ رویہ اب تبدیل ہوکر منت سماجت تک پہنچ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی یتیموں کے بیانات اب کسی اہمیت کے حامل نہیں رہے، بلاول کے بھارت کے حق میں بیان سے عوام حقیقت سمجھ چکی ہے کہ کون ملک کے دشمن ہیں، پاکستان کی عوام محبت وطن ہے کسی بھی سیاستدانوں کو ملک کے خلاف بیان دینے کی اجازت نہیں دے گی، خورشید شاہ وفاق کو مشورے دینے کی بجائے صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا سوچیں، سب کی کرپشن کا احتساب ہوگا۔ اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کا پیسا لوٹنے والے ارب پتے بن گئے اور عوام کو مقروض بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جھاڑو پھرتی دیکھ کر خورشید شاہ کا جارحانہ رویہ اب تبدیل ہوکر منت سماجت تک پہنچ چکا ہے، لیکن اب کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی جائے گی، احستاب کو عمل مزید تیز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب کیلئے مشورہ ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی کرکے کھیتی باڑی کریں، کیوںکہ اب نیا پاکستان ہے کسی بھی کرپٹ سیاستدان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 784973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/784973/خورشید-شاہ-وفاق-کو-مشورے-دینے-کیبجائے-صالح-پٹ-کے-جعلی-اکاؤنٹس-کا-سوچیں-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org