QR CodeQR Code

جیل سے رہائی کے بعد نوازشریف کی جاتی امرا میں والدہ سے ملاقات

27 Mar 2019 10:40

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچے جہاں سب سے پہلے ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی اور والدہ نے انہیں دعائیں دیں اور گلے سے لگایا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاتی امرا میں اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی جہاں ان کی والدہ نے دعاؤں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی  کے بعد جاتی امرا پہنچے جہاں سب سے پہلے ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی اور والدہ نے انہیں دعائیں دیں اور گلے سے لگایا۔ جاتی امرا میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ نواز شریف کی جیل سے رہائی پر لیگی کارکنوں کا جشن تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ بیرون ملک نہیں جا سکتے۔

 


خبر کا کوڈ: 785386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785386/جیل-سے-رہائی-کے-بعد-نوازشریف-کی-جاتی-امرا-میں-والدہ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org