0
Wednesday 27 Mar 2019 10:40

جیل سے رہائی کے بعد نوازشریف کی جاتی امرا میں والدہ سے ملاقات

جیل سے رہائی کے بعد نوازشریف کی جاتی امرا میں والدہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاتی امرا میں اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی جہاں ان کی والدہ نے دعاؤں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی  کے بعد جاتی امرا پہنچے جہاں سب سے پہلے ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی اور والدہ نے انہیں دعائیں دیں اور گلے سے لگایا۔ جاتی امرا میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ نواز شریف کی جیل سے رہائی پر لیگی کارکنوں کا جشن تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ بیرون ملک نہیں جا سکتے۔

 
خبر کا کوڈ : 785386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش