QR CodeQR Code

اے او سی جموں اور خورشید گنائی کی گورنر سے ملاقات

28 Mar 2019 09:19

خورشید احمد گنائی نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے ماتحت محکموں کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔ گورنر اور خورشید احمد گنائی نے انتظامی اہمیت کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ائیر کموڈور اجے سنگھ پٹھانیہ، ائیر آفیسر کمانڈنگ جموں نے جموں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں جموں ائیر فورس سٹیشن کی سرگرمیوں اور دیگر معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔ گورنر نے درماندہ لوگوں کی راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیاں عملانے کے علاوہ شہری آبادی کو ضرورت پڑنے پر اپنا بھرپور تعاون دینے کے لئے انڈین ائیر فورس کی خدمات کی سراہنا کی۔ اس دوران گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے ماتحت محکموں کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔ گورنر اور خورشید احمد گنائی نے انتظامی اہمیت کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 785556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785556/اے-او-سی-جموں-اور-خورشید-گنائی-کی-گورنر-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org