QR CodeQR Code

امریکہ کیجانب سے شام کے جنوب پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی تائید عالمی قوانین کے منافی ہے، راجہ ظفر الحق

28 Mar 2019 12:13

اسلام آباد میں سدا سلامت پاکستان فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی سینٹر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے ہر عمل کو خراب اور بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مسلم ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے ان سازشوں کو کنٹرول کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے اسلام آباد میں سدا سلامت پاکستان فورم کے زیراہتمام فکری نشست بعنوان روادار پاکستان ہی ہماری امید نو، سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے بارے میں پوری دنیا نے جو رویہ اختیار کیا ہے، اس کے پیچھے سازش کارفرما ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے ہر عمل کو خراب اور بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مسلم ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے ان سازشوں کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف جتنے بھی پروپیگنڈے اور تخریبی حربے اختیار کیے گئے وہ سب ناکام رہے، مذہب اسلام دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اسرائیل نے شام کے جنوبی علاقے پر قبضہ کیا اور دنیا کی سپر پاور امریکا کے صدر نے اس غاصبانہ قبضے کی تائید کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ امریکہ اور اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی مسلمہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


خبر کا کوڈ: 785604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785604/امریکہ-کیجانب-سے-شام-کے-جنوب-پر-اسرائیل-ناجائز-قبضے-کی-تائید-عالمی-قوانین-منافی-ہے-راجہ-ظفر-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org