QR CodeQR Code

پاک فوج کے غازی اور شہداء کو خدمات کے اعتراف میں اعلی فوجی اعزازات دیئے گئے

28 Mar 2019 20:45

اعلی کارکردگی پر 23 ستارہ امتیاز ملٹری، 48 کو تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ اعزازات ان افسران و جوانوں کو دیئے گئے ہیں جنہوں نے پاک فوج کی درخشاں روایات کو زندہ رکھا اور زمانہ جنگ و امن میں اپنے شعبوں اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے غازی اور شہداء کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں اعلی فوجی اعزازات سے نوازا گیا، کور کمانڈر لاہور لیفیٹنٹ جنرل ماجد احسان نے اعزازات اور میڈلز تقسیم کئے۔ کور ہیڈ کوارٹرز آڈیٹوریم میں عسکری اعزازات دینے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفیٹنٹ جنرل ماجد احسان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کور کمانڈر نے 86 افسران و جوانوں کو عطا کئے جانیوالے عسکری اعزازات سے نوازا۔ اعلی کارکردگی پر 23 ستارہ امتیاز ملٹری، 48 کو تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ اعزازات ان افسران و جوانوں کو دیئے گئے ہیں جنہوں نے پاک فوج کی درخشاں روایات کو زندہ رکھا اور زمانہ جنگ و امن میں اپنے شعبوں اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کی۔
 


خبر کا کوڈ: 785649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785649/پاک-فوج-کے-غازی-اور-شہداء-کو-خدمات-اعتراف-میں-اعلی-فوجی-اعزازات-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org