QR CodeQR Code

وزیراعظم سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

28 Mar 2019 20:06

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے رابطے بڑھائیں، انہوں نے پنجاب اسمبلی کے کردار اور کارکردگی کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں‌ پنجاب میں قانون سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) میں رابطوں‌ کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے رابطے بڑھائیں۔ وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کے کردار اور کارکردگی کو سراہا۔ یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان جیسی سوچ ہو، تب ملک ترقی کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 785691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785691/وزیراعظم-سے-اسپیکر-پنجاب-اسمبلی-کی-ملاقات-اہم-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org