QR CodeQR Code

آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے، وہ صادق اور امین نہیں رہے، خرم شیر زمان

29 Mar 2019 21:00

اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری نے نیو یارک میں جائیداد اور اپنی بلٹ پروف گاڑیاں ظاہر نہیں کیں، زرداری کی بدنصیبی دیکھئے کہ کیس کا نمبر بھی 420 ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کو قوم سے چار سو بیسی مہنگی پڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو، 4 اپریل کو آصف علی زرداری کے خلاف میری درخواست پہلی سماعت کے لئے منظور ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔ اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے، وہ صادق اور امین نہیں رہے، نیو یارک میں جائیداد اور اپنی بلٹ پروف گاڑیاں ظاہر نہیں کیں، زرداری کی بدنصیبی دیکھئے کہ کیس کا نمبر بھی 420 ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کو قوم سے چار سو بیسی مہنگی پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 785879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785879/آصف-علی-زرداری-نے-اپنے-اثاثے-چھپائے-وہ-صادق-اور-امین-نہیں-رہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org