0
Friday 29 Mar 2019 21:00

آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے، وہ صادق اور امین نہیں رہے، خرم شیر زمان

آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے، وہ صادق اور امین نہیں رہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو، 4 اپریل کو آصف علی زرداری کے خلاف میری درخواست پہلی سماعت کے لئے منظور ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔ اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے، وہ صادق اور امین نہیں رہے، نیو یارک میں جائیداد اور اپنی بلٹ پروف گاڑیاں ظاہر نہیں کیں، زرداری کی بدنصیبی دیکھئے کہ کیس کا نمبر بھی 420 ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کو قوم سے چار سو بیسی مہنگی پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 785879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش